ہفتہ 10 جنوری 2026 - 13:00
قم المقدسہ میں شہدائے مدافع امنیت کی تشییع جنازہ

حوزہ/ قم المقدسہ میں اپنی ذمہ داریوں کو دل و جان سے نبھانے والے دو پولیس اہلکار، مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہوئے جن کی تشییع جنازہ آج قم المقدسہ میں منعقد ہوئی، اس موقع پر عوام نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنے غم و غصّے کا اہلکار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ دنوں قم المقدسہ میں جاری بد امنی اور احتجاجی مظاہروں کے درمیان مسلح دہشت گردوں نے دو ذمہ دار پولیس اہلکار کو شہید کر دیا جن تشییع جنازہ آج قم المقدسہ میں منعقد ہوئی، اس موقع پر عوام نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے انقلاب اور ولایت سے اپنی وفاداری کا اعلان کیا۔

شہید عباس اسدی اور شہید قاسمی ھماپور نے قم المقدسہ کے پولیس ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں میں سے تھے جو کہ مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہوئے۔

ان دو شہیدوں کی تشییع جنازہ حرم امامزادہ موسی مبرقع سے حرم حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیہا تک انجام پائی۔

قم المقدسہ کے بصیر اور انقلابی عوام نے ان شہدا کی تشییع جنازہ میں شرکت کرتے ہوئے اتحاد، انقلاب کے دفاع اور خون شہدا سے اپنی وفاداری کا پیغام دیا اور ایران میں جاری بد امنی سے بیزاری کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بعض شرپسند عناصر نے قم المقدسہ میں جاری اعتراضات سے سوء استفادہ کرتے ہوئے بازار میں توڑ پھوڑ کی اور دو پولیس اہلکار کو شہید کر دیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha